پاکستان
Time 16 فروری ، 2023

پی ڈی ایم کی ایم کیو ایم سے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کی درخواست

پی ڈی ایم کی درخواست پر رابطہ کمیٹی مشاورت کر کے فیصلہ کرے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل
پی ڈی ایم کی درخواست پر رابطہ کمیٹی مشاورت کر کے فیصلہ کرے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایم کیو ایم پاکستان سے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا گیا اور ایم کیو ایم سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم پی ڈی ایم رہنماؤں کی درخواست کو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ برقرار ہے، پی ڈی ایم کی درخواست پر  رابطہ کمیٹی مشاورت کر کے فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں :