16 دسمبر ، 2012
حیدرآباد…پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ پی پی مخالف اتحاد کے قائدین دوغلی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ حیدر آباد سرکٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے عاجز دھامراہ نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں تک حکومت کے فیصلوں میں شامل رہنے والے اوراسکے مزے لوٹنے والے سابقہ اتحادیوں نے اب پی پی کیخلاف اتحاد بنا لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے کالا باغ ڈیم منصوبے کو چار مرتبہ اسمبلیوں سے مسترد کروایا اور محترمہ نے کموں شہید نیشنل ہائی وے پر منصوبے کے خلاف دھرنا دیا تھا اور کچھ ماہ قبل بھی کموں شہید پر دھرنا دیا گیا ، عاجز دھامراہ نے کہا کہ 27دسمبرکو گڑھی خدا بخش میں بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا گیا۔