پاکستان
16 دسمبر ، 2012

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا

اسلام آباد…بالائی علاقوں میں برف باری تھم جانے کے بعد سردی نے اپنا اصل رنگ جمانا شروع کردیا،رابطہ سڑکیں بند ہیں،تودوسری جانب جلانے کی لکڑی ،گیس سلنڈر اورانگیٹھیوں کی مانگ اوردام دونوں میں اضافہ ہوگیاہے۔سوات کے میدانی علاقوں میں گزشتہ چار روز سے جاری بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم اب بھی بالائی علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ناران، کاغان اور شوگران میں بھی رات سے جاری برف باری رک گئی ہے ، علاقے میں اب تک 3 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ کاغان اور ناران کے درمیان 23 کلومیٹر شاہراہ بند ہوگئی ہے اور این ایچ اے کی جانب سے اب تک برف ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا گیا۔مری اور گلیات میں بھی رات بھر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا، آج دن بھر سیاح برف سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اسکردو میں موسم جزوی ابرآلود ہے ، غذر اور استور میں بھی تین روز سے جاری برف باری تھم گئی ہے۔آزاد کشمیر میں بھی برف باری کے بعد ٹھنڈ بڑھ رہی ہے۔اورکزئی ایجنسی ، کرم ایجنسی میں بھی برف باری کا سلسلہ توتھم گیا ہے تاہم سرد ہواوٴں کے باعث علاقے میں سردی کی شدت برقرار ہے۔قبائلی علاقوں میں سردیوں کے دوران گھرگرم رکھنے کے لئے روایتی انگیٹھی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔خون جمادینے والی سردی میں انگیٹھی کی مانگ اوراس کے دام دونوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :