پاکستان
16 دسمبر ، 2012

پی پی کابینظیربھٹوکی برسی پربھرپورسیاسی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ

پی پی کابینظیربھٹوکی برسی پربھرپورسیاسی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ

کراچی…بلاول ہاوس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے گھڑی خدابخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقعے پر جلسے میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پیپلزپارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماوٴں کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری نے کی جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، سید قائم علی شاہ، مولا بخش چانڈیو، آغا سراج درانی، شرجیل میمن سمیت دیگر شریک تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقعے پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔اجلاس میں صدر کو 27 دسمبر کو ہونے والے جلسے سے متعلق انتظامات سے آگاہ کیا۔ اِس موقعے پر صدر آصف علی زرداری نے رہنماوٴں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ 27 دسمبر کو ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

مزید خبریں :