16 دسمبر ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ کے کواری روڈ پر ہوٹل پر دستی بم سے حملے، چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کواری روڈ کے ایک ہوٹل میں لوگ چائے پی رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہاں بیٹھے چار افراد محمد عاصم ،عادل،نصیر احمد اور راجہ محمدعارف زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔