16 دسمبر ، 2012
پشاور …پشاور ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقے پاوکہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی نمازجنازہ پشاور کے پولیس لائینز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختون خوا بیرسٹر مسعود کوثر ، وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ۔آئی جی پولیس اکبر خان ہوتی ،اعلیٰ سرکاری حکام ، پولیس آفیسرز اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔