پاکستان
16 دسمبر ، 2012

پشاورایئرپورٹ حملہ، دہشتگردوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل

پشاورایئرپورٹ حملہ، دہشتگردوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل

پشاور …پشاور ائیر بیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے اعضاء کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے کل لاہور بھیجا جائے گا۔ پشاور ایئر بیس پر حملہ کرنے والے تمام حملہ آوروں کے اعضاء حاصل کر لیے گئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حاصل کئے گئے نمونے کل لاہور بھیجے جائیں گے۔دوسری جانب پشاور ایئرپورٹ پر حملے کی ایف آئی آر کااندراج تین تھانوں کی حدود کی وجہ تنازع بن چکا ہے جسے حل کرنے کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام میں مذاکرات جاری ہیں۔

مزید خبریں :