دنیا
16 دسمبر ، 2012

صدراوباما دوسری مدت کیلئے20جنوری کوحلف اُٹھائیں گے

صدراوباما دوسری مدت کیلئے20جنوری کوحلف اُٹھائیں گے

واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما 21 جنوری کو امریکی تاریخ میں4مرتبہ حلف اٹھانے والے دوسرے صدر بن جائیں گے۔پہلی بار2008 میں بارک اوباما کے حلف اٹھانے کے دوران چیف جسٹس جان رابرٹس کی غلطی کی وجہ سے انھیں دوبارہ حلف اٹھانا پڑاتھا۔بارک اوباما امریکی صدارت کی دوسری مدت کے لیے 20 جنوری 2013 کو وائٹ ہاوٴس میں حلف اٹھائیں گے۔پھر 21 جنوری کو وائٹ ہاوٴس کی سیڑھیوں پر عوام کے سامنے دوبارہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔بارک اوباما وائٹ ہاوٴس میں حلف اٹھانے کے بعد دوسری مرتبہ عوام کے سامنے حلف اٹھانے والے ساتویں صدر ہونگے۔دوسری بار صدارتی حلف اٹھانے کے بعد بارک اوباما مجموعی طور پر چار بار حلف اٹھانے والے دوسرے امریکی صدر بن جائیں گے۔ 4 مرتبہ صدر منتخب ہونے والیفرینکلن روز ویلٹ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 4 مرتبہ صدارتی حلف اٹھایاتھا۔

مزید خبریں :