دنیا
16 دسمبر ، 2012

جاپان کے عام انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کامیاب

جاپان کے عام انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کامیاب

ٹوکیو…جاپان میں ہونے والے عام انتخابات میں قدامت پسند جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نورا نے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق جاپان میں نئی پارلے منٹ کے انتخاب کے لیے ہونے والی رائے شماری میں جاپان کی قدامت پسند جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی 480 میں سے 280 نشستیں حاسل کرکے کامیاب ہوچکی ہے، اُمید کی جارہی ہے کہ لبرلز کی نشستیں 300تک پہنچ جائیں گی۔جاپانی وزیر اعظم نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔جاپان میں پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہا۔

مزید خبریں :