پاکستان
16 دسمبر ، 2012

کوہستان: شہریوں کا پولیس موبائل پر حملہ، اسمگلر کوچرس سمیت چھڑا لیا

پٹن …کوہستان کی تحصیل پٹن میں شہریوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر کے اسمگلر کو 30کلو چرس سمیت چھڑا لیا۔رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر سمیت 20افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پٹن پولیس نے شاہرائے قراقرم پر ایک گاڑی سے 30کلو چرس بر آمد کر کے اکبر شاہ نامی شخص کو گرفتار کر لیا،ملزم کو تھانے لے جاتے ہوئے شہریوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا اور عملے پر تشدد کر کے ملزم اکبر شاہ کو 30کلو چرس سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس نے مقامی رولر ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر محمد گیر سمیت 20افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس پر ملزمان کے ساتھ راضی نامے کے لئے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے

مزید خبریں :