16 دسمبر ، 2012
بارکھان…بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر دو راکٹ فائر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بارکھان کے علاقے سومن میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر دو راکٹ فائر کئے جو خوش قسمتی سے کیمپ کے قریب کھلے میدان میں گرے ،راکٹ گرنے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔