16 دسمبر ، 2012
چاغی …ضلع چاغی کے علاقے امین آباد میں اے این ایف کی کارروائی میں3720کلو چرس برآمد کرلی گئی،ملزمان فرار ہوگئے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے ذرائع کے مطابق اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرضلع چاغی کے علاقے امین آباد کے پہاڑی علاقے میں چھاپہ مارکر3720کلو چرس برآمد کرلی۔اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی ڈرگ مارکیٹ میں اربوں روپے ہے۔اے این ایف نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔