پاکستان
16 دسمبر ، 2012

کراچی میں 2ڈاکٹرز اور9مسیحیوں کوقتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

کراچی میں 2ڈاکٹرز اور9مسیحیوں کوقتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی نے کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا، سی آئی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد احمدی ڈاکٹرز کے قتل اور این جی اوز پر حملوں میں مفرور تھا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس نے شیر شاہ کے پراچہ چوک کے قریب کارروائی کر کے کالعدم اسلامی لشکری محمدی کے مبینہ دہشت گرد محمد عابد ملک عرف علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے دو دستی بم اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لیا، ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق ملزم نے دہشت گردی کی تربیت وزیرستان میں حاصل کی اور وہیں کالعدم تنظیم کی بنیاد رکھی، جس کے بعد اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سن 2000میں گلشن اقبال میں دو احمدی ڈاکٹرز اور 2002 میں رمپا پلازہ میں ایک این جی او کے 9مسیحی کارکنوں کو قتل کیا تھا۔سی آئی ڈی نے دوسری کارروائی سی آئی ڈی نے ناردرن بائی پاس پر کی جہاں سے ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان شہزاد جمالی، نصیر محمد اور گل محمد کو گرفتار کر کے قن کے قبضے سے ایک گاڑی، ایک کلاشنکوف، ایک ٹرپل ٹو رائفل، ایک گاڑی، ایک ٹی ٹی اور 26لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چوری کیا گیا کنٹینر برآمد کر لیا۔

مزید خبریں :