پاکستان
17 دسمبر ، 2012

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا کوئی جواز نہیں، دفاع پاکستان کونسل

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا کوئی جواز نہیں، دفاع پاکستان کونسل

لاہور…دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی راہنماوٴں کا کہنا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا کوئی جواز نہیں، مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،حکمران اپنی پالیسیاں تبدیل کریں۔دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام لاہور میں مسجد شہدا سے واہگہ بارڈر تک کاررواں نکالا گیا ،گاڑیوں ،ٹرکوں ، بسوں اورموٹرسا ئیکلوں پر مشتمل کاررواں میں بڑی تعداد میں کارکن شریک تھے ،واہگہ بارڈر کے قریب ڈیال گاوٴں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں ،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے،حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کبھی بھی پاکستانی قوم کیلئے پسندیدہ نہیں رہا ، فیصلے کے خلاف مہم چلائی جائے گی ،”اسلام آباد کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کبھی بھی پسندیدہ تھا ، نہ ہے اور نہ کبھی ہو گا“۔کونسل کے رہنماوٴں نے 27 دسمبر کو کراچی میں امن مارچ کرنے کا اعلان کیا ۔

مزید خبریں :