دنیا
17 دسمبر ، 2012

امریکا : گن کنٹرول کے اقدامات ناکافی ہیں، سانحات برداشت نہیں، اوباما

امریکا : گن کنٹرول کے اقدامات ناکافی ہیں، سانحات برداشت نہیں، اوباما

نیو ٹاوٴن … امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں اسکول فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، مسلم کمیونٹی سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکا میں گن کنٹرول کے اقدامات ناکافی ہیں، اس قسم کے سانحات برداشت نہیں کرسکتے۔ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیو ٹاوٴن کے اسکول میں نوجوان کی فائرنگ سے بچوں سمیت ہلاک ہونے والے 27 افراد کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر براک اوباما، نیویارک کے میئر سمیت مسلم کمیونٹی کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امریکی صدر براک اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں گن کنٹرول کے اقدامات ناکافی ہیں اور اسکول میں فائرنگ جیسے سانحات برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اس قسم کے حادثات سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اس سے قبل نیویارک کے میئر نے سرپھرے افراد کے ہاتھوں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر صدر سے مطالبہ کیا کہ گن کنٹرول کو پہلی ترجیح بنایا جائے۔ صدر اوباما نے اس موقع پر اسکول فائرنگ کے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ مسلم کمیونٹی کے نمائندے نے نیو ٹاوٴن میں منعقدہتقریب میں قرآنی آیات پڑھیں اور دعا کرائی۔

مزید خبریں :