Time 21 فروری ، 2023
کھیل

وسیم اکرم کی ذیابیطس کے شکار بچے سے ملاقات، بیماری سے لڑنے کے مشورے دیے

لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ملتان اسٹیڈیم میں ذیابیطس کے شکار بچے سے ملاقات کی اور بیماری سے لڑنے کیلئے مشورے دیے۔

گذشتہ روز قاسم بیلہ ملتان کے رہائشی ایان لودھی نے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم سے ملاقات کے دوران انہیں اپنی بیماری کا بتایا۔

بچے کی ہمت بندھاتے ہوئے وسیم اکرم نے بچے کو بتایا کہ پریشان نہیں ہونا، میں خود اس بیماری کا شکار ہوں، گزشتہ کئی دہائیوں سے اس سے لڑ رہا ہوں، میں نے میٹھا کھانا چھوڑ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے بچے کو مشورہ دیا کہ اپنا شوگر لیول کنٹرول کریں، کھانے پینے میں احتیاط کریں، ورزش کریں اور ریلیکس رہیں۔

انہوں نے بچے کو کہا کہ اس بیماری سے گھبرانا نہیں ہے اس سے لڑنا ہے اور نارمل لائف گزارنا ہے میں خود اس بیماری کے باوجود زندگی انجوائے کر رہا ہوں۔

لیجنڈ کرکٹر کی کہی ہوئی باتیں سننے کے بعد ایان نے وسیم اکرم سے ان کے دیے ہوئے مشوروں پرعمل کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید خبریں :