22 فروری ، 2023
کراچی: پاپوش نگر کے قبرستان کے قریب سے انسانی دھڑ اور ہاتھ ملنے کے کیس میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈسٹرک سینٹرل پولیس نے قتل میں سہولت کاری کرنے والے ملزم اختر کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے اپنی بیوی فیروزہ سے گھریلو جھگڑے ہوتے تھے اور فیروزہ کی کئی لڑکوں سے دوستی تھی، فیروزہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے دو مقام پر پھینکے۔
پولیس کے مطابق لاش کا ایک حصہ ملزمہ اور ایک اس کے دوست نے پھینکا تھا، فیروزہ کے لاش پھینکنے کے بعد قبرستان سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق فیروزہ لاش ٹھکانے لگانے کے بعد اختر کے پاس آئی اور اس سے پیسے اور کپڑے لے کر چمن فرار ہوگی جب کہ ملزمہ کا سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول پیر آباد کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا جو رکشہ چلا کر گھر کا گزر بسر کرتا تھا، مقتول کی لاش کے مختلف حصے 8 فروری کو ملے تھے۔