Time 24 فروری ، 2023
پاکستان

سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد

پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکم نامہ سے مستثنیٰ ہوں گے/ فائل فوٹو
پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکم نامہ سے مستثنیٰ ہوں گے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر تین ماہ کے لیے پابندی لگادی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو تین ماہ تک نافذ العمل ہوگا جب کہ تمام ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکم نامہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید خبریں :