24 فروری ، 2023
کراچی کے سابق کمشنر افتخار شلوانی کو طیارے سے آف لوڈ کرکے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی آج صبح ترکش ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے استنبول کے راستے یورپ جارہے تھے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیر لائن کاؤنٹر سے بورڈنگ پاس کے حصول کے بعد وہ امیگریشن کے پاس پہنچے تو امیگریشن حکام نے ان سے سرکاری ملازم ہونے کے ناطے بیرون ملک جانے کا اجازت نامہ طلب کیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق وہ کراچی سے اٹلی جا رہے تھے تاہم این او سی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر ائیر لائن نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔