پاکستان
21 فروری ، 2012

پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئیاقوام متحدہ کی44کروڑ ڈالر کی اپیل

پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئیاقوام متحدہ کی44کروڑ ڈالر کی اپیل

اسلام آباد…اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہلے مرحلے کی تعمیر نو کے لیے عالمی برادری سے 44 کروڑ ڈالر کی اپیل کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ مرحلہ ستمبر 2012 میں مکمل کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے معاون برائے انسانی ترقی ٹیمو پکالا نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے ساتھ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران Early Recovery Frameworkرپورٹ جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس رپورٹ کے مطابق تعلیم، صحت، پانی، سیوریج، سماجی شعبہ ، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے 215 منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ اس مرحلے میں 44 کروڑ ڈالر کا صر ف 15 فی صد انتظامی اخراجات پر خرچ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے بعض علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے اور کچھ سیلاب متاثر کی حالت ایک رسک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے فصلیں کاشت نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے لیے غذائی تحفظ بھی موجود نہیں۔ اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے بتایا کہ 2010 اور 2011 کے سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 10 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔ پاکستان اکیلا اتنے بڑے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتا اور وہ بین الاقوامی برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ اپیل پر آنے والی رقم شفاف طریقے سے استعمال کی جائے گی۔

مزید خبریں :