17 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی امور ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو ہم نے پاکستان آنے سے روکاہے، انھیں پاکستان میں غیر فطری خطرات ہیں،قائد تحریک الطاف حسین کو یہاں بلا کر غیر فطری اورسنگین خطرات نہیں مول سکتے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین جیسی شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں وہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے امیدوں کی کرن ہیں،لہذا ایسے صورت میں یہ مناسب نہ ہوگا کہ ہم انھیں یہاں بلائیں،خطرات کی وجہ سے ہی کئی بار انھیں کارکنوں نے واپس آنے سے منع کیا ہے۔