Time 25 فروری ، 2023
پاکستان

وزارت خزانہ نے تنخواہیں اور پینشن روکنے کی خبروں کی تردید کردی

آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے جو بروقت ادا کی جائیں گی: ترجمان/ فائل فوٹو
آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے جو بروقت ادا کی جائیں گی: ترجمان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزارت نے آڈیٹر جنرل کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنےسےمتعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے جو بروقت ادا کی جائیں گی جب کہ دیگر ادائیگیاں بھی معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :