Time 27 فروری ، 2023
دنیا

اٹلی واقعہ: روم میں پاکستان کے سفارت خانے نے ورثا کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

اٹلی میں کلابریا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی پر مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار تھے جن میں 28 کی لاشیں مل چکیں اور 12 لاپتا ہیں: سفارتخانہ/ فوٹو اے ایف پی
اٹلی میں کلابریا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی پر مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار تھے جن میں 28 کی لاشیں مل چکیں اور 12 لاپتا ہیں: سفارتخانہ/ فوٹو اے ایف پی

اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر روم میں پاکستان کے سفارت خانے نے ورثا کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ورثا معلومات کے لیے واٹس ایپ نمبر 393898716588+ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں کلابریا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی پر مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار تھے جن میں 28 کی لاشیں مل چکیں اور 12 لاپتا ہیں۔

 پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اطالوی حکام اور میری ٹائم ایجسنیوں سمیت کلابریا میں پاکستانی کمیونٹی اور رضا کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :