28 فروری ، 2023
توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کےکیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر 3 اعتراضات عائدکر دیے۔
رجسٹرار آفس کی طرف سے اٹھائےگئے اعتراضات میں کہا گیا ہےکہ پٹیشن پر عمران خان کے دستخط 2 جگہوں پرمختلف ہیں۔
رجسٹرار آفس کا اعتراض ہےکہ عمران خان نے بایو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور ضمانت قبل ازگرفتاری ڈائریکٹ ہائی کورٹ میں کیسے دائر ہوسکتی ہے؟ عمران خان نے سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے کر ہائی کورٹ میں دائرکی ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔