02 مارچ ، 2023
کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ قطر کی دو لائنیں متاثر ہوگئیں۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق اطلاع ملنے پر حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائنوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے۔
چیف انجینئر بلک سکندر زرداری کے مطابق متاثرہ لائن نمبر ایک پی آر آر سی کا مرمتی کام اگلے چار روز اور لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
چیف انجینئر نے بتایا کہ لائنوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے کم پمپس چل رہے ہیں تاہم کراچی کو پانی کی فراہمی متبادل پمپس سے شروع کردی گئی ہے۔