پاکستان

یونان اور سائپرس سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو پاکستان لایا جائے گا

یونان اور سائپرس سے ڈی پورٹ 171 پاکستانی 8 مارچ کو یورپی یونین اسٹیٹ پولیس کی نگرانی میں خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ فوٹو فائل
یونان اور سائپرس سے ڈی پورٹ 171 پاکستانی 8 مارچ کو یورپی یونین اسٹیٹ پولیس کی نگرانی میں خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ فوٹو فائل

پاکستان سے غیر قانونی طور  پر یورپی ممالک جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

یونان اور سائپرس سے ڈی پورٹ 171 پاکستانی 8 مارچ کو یورپی یونین اسٹیٹ پولیس کی نگرانی میں خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچایا جائے گا، مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ افراد کے لیے چارٹر پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو یورپی یونین اسٹیٹ پولیس کی نگرانی میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ لایا جائےگا۔

وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلہ وزارت داخلہ
مراسلہ وزارت داخلہ

مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی سفارت خانے سے جاری سفری دستاویزات کےحامل پاکستانیوں کو ہی امیگریشن کی اجازت دیں، یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ سفری دستاویزات کے بغیر غیر مصدقہ افراد کو اسی پرواز سے یونان واپس روانہ کیا جائے اور  پاکستانی سفارت خانے سے جاری فہرست میں شامل افراد کے علاوہ کوئی نیا مسافر قبول نہ کیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی اور غیر قانونی طریقے سے مختلف ذرائع سے یورپی ممالک جانے کی کوشش کے دوران مختلف اوقات میں گرفتار کیے گئے۔

مزید خبریں :