پاکستان
18 دسمبر ، 2012

ریکوڈک معاملے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کرنا ہے ، چیف جسٹس

 ریکوڈک معاملے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کرنا ہے ، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہاہے کہ ریکوڈک معاملے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کرنا ہے ، یہ دیکھنا ہے کہ ایک گورنر نے معاہدے سے انکار کیا، دوسرے نے مارشل لاء کے دوران معاہدے کی منظوری کیسے دی ، گورنر نے ایسے کاغذ پر منظوری دی جسے لیٹر ہیڈ بھی نہیں کہا جا سکتا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ بی ایچ پی کمپنی اس پوزیشن میں نہیں تھی کہ اسے کنٹریکٹ دیا جاتا اسے کچھ رعائتیں دی گئی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا معاہدے سے پہلے ملکی خود مختاری کو مدنظر رکھا گیا؟جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا بلوچستان میں کی گئی کان کنی سے عوام کو فائدہ ہوا؟بی ایچ پی کمپنی کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ معاہدے میں کوئی غیرقانونی طریقہ کاراختیارنہیں کیاگیا، سہولیات طے شدہ معاہدے کے مطابق ہیں،کیس کی مزید سماعت کل (بدھ کو) ہوگی۔

مزید خبریں :