پاکستان
21 فروری ، 2012

وزیرخارجہ حناکھر کی برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات

وزیرخارجہ حناکھر کی برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات

لندن…برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہاہے کہ ان کاملک پاکستان اور امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتاہے مگر ڈرون حملوں کے بارے میں واضح کیا ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ یہ حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مفید ہیں یا نہیں اور یہ بھی کہ آیا یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے یا نہیں۔برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ سے پاکستانی وزیرخارجہ حناربانی کھر نے لندن میں ملاقات کی جس میں دونوں رہ نماوں نے پاک برطانیہ اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کاعزم کیااور پاکستان میں آئندہ ہونے والے انتخابات کے معاملے پر بھی بات کی۔ بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔جس میں وزیرخارجہ حناربانی کھر نے تجارت کے معاملے پر یورپی یونین میں پاکستان کی حمایت کرنے پر برطانیہ سے اظہارتشکر کیا اور کہاکہ دونوں ممالک کی دوستی کی ایک لمبی تاریخ ہے۔وزیرخارجہ نے یہ دورہ ایسے وقت کیاہے جب افغان صدرحامدکرزئی پاکستان آچکے ہیں۔حناہیگ ملاقات میں افغانستان سے تعلقات کے معاملے پربھی بات ہوئی۔القائدہ کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے برطانوی وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے اس جنگ مین 30 ہزار جانیں قربان کی ہیں،دہشت گردی کے تدارک کے لیے دونون ممالک میں تعاون ہے اور جاری رہے گا، تاہم ڈرون حملوں کے بارے میں واضح کیا کہ ان حملوں سے متعلق امریکہ ہی بہتر جواب دے سکتا ہے۔وزیرخارجہ حناربانی کھرامریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے جمعرات کو ملاقات کریں گی۔ان ملاقاتوں میں پاکستان کاموقف ہے کہ اسے امداد نہیں تجارتی سہولتیں چاہیں۔

مزید خبریں :