Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی مسلسل7 عدم پیشیاں، ہائیکورٹ نے تفصیلات جاری کردیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنےکی درخواست پر اپنے تحریری فیصلے میں عمران خان کی عدم پیشیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلےکے مطابق عمران خان توشہ  خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے۔

 تحریری فیصلےکے مطابق عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کر رہے ہیں، 15 دسمبر 2022 سے اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت کا کہنا ہےکہ اگر  عمران خان 13 مارچ کو بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز  اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنےکی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہوں۔


مزید خبریں :