08 مارچ ، 2023
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وارنٹ کی تعمیل کرانےکے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے واٹس ایپ کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل میں مزاحمت کی تھی۔
پولیس کی جانب سے وارنٹ پی ٹی آئی کی قیادت کو موصول کرانے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وارنٹ کی تعمیل کے حوالے سے فیصلہ آج رات تک متوقع ہے۔