Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے متعلق درخواست کی سماعت کل کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے متعلق درخواست کی سماعت کل کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار  آفس نے عمران خان کی درخواست پر3 اعتراضات عائد کیے تھے۔


مزید خبریں :