پاکستان
19 دسمبر ، 2012

پشاور: داوٴد زئی میں فائرنگ، انسداد پولیو ٹیم کا ورکر زخمی

پشاور: داوٴد زئی میں فائرنگ، انسداد پولیو ٹیم کا ورکر زخمی

پشاور … پشاور کے علاقے داوٴد زئی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ورکر زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی خیبرپختونخوا ڈاکٹر جان باز آفریدی کے مطابق پشاور کے علاقے داوٴد زئی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں ایک ورکر زخمی ہوگیا ہے جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک 14 سالہ پولیو ورکر لڑکی کو قتل کردیا تھا۔

مزید خبریں :