16 جنوری ، 2012
نئی دلی…بھارت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کا کہناہے کہ ایٹمی ہتھیار جنگ لڑنے کیلئے نہیں ہیں ،دلی میں گذشتہ روزآرمی ڈے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی اسٹریٹیجک اہمیت ہے ،اوران کی وجہ سے ہی جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایٹمی ہتھیار جنگ لڑنے کیلئے نہیں ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اورچین کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے پریشان نہیں ،بھارت کی فوج کے اپنے اہداف ہیں اور بھارت اُس کے مطابق آگے بڑھے گا،جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ سرحدوں پر جنگ کا سامنا کرنے کیلئے 15دن کے بجائے اب صرف سات دن درکار ہوں گے ،اور دو سال بعد صرف تین دن کے نوٹس پر فوج جنگ کیلئے تیار ہوگی۔