Time 14 مارچ ، 2023
پاکستان

کراچی: گلستان جوہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، شہریوں کی مزاحمت پر پولیس کی شیلنگ

فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز

کراچی کے علاقےگلستان جوہر بلاک 11 منور چورنگی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن  جاری ہے۔

 آپریشن میں ہیوی مشینری کےذریعے غیر قانونی تعمیرات گرائی جا رہی ہیں۔ 

کے ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، پلاٹوں کو واگزار کراکے قبضہ  الاٹیز  کو  دینا ہے، گلستان جوہر بلاک 10 میں صدر  مملکت عارف علوی کا پلاٹ بھی  واگزار کرایا  جائےگا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں تقریباً 2 ہزار  پلاٹس پر سے قبضے چھڑانا ہے، قبضہ شدہ زمین پرگھر،دکانیں اور دیگرپختہ تعمیرات ہیں۔

آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا، جواب میں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اب تک 5 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہےکہ کچی آبادی کی تمام دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں،  تمام پلاٹ ہم  نےکے ڈی اے سے خریدے تھے، جب یہ گھر بن رہے تھے تو انتظامیہ، پولیس اورکے ڈی اے کہاں تھی، 20 سے 25 سال ہوگئے ہم یہیں رہ  رہے ہیں۔

مزید خبریں :