16 مارچ ، 2023
پشاور : پولیس لائن مسجد دھماکا کیس میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں حملہ آور کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک سعد پولیس لائن خودکش حملے میں ملوث ہے، افغان سہولت کار واقعے کے بعد بیرون ملک فرار ہونےکی کوشش کررہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کا تعلق افغانستان اور دوسرےکا تعلق ضلع خیبرسے ہے جسے ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغانی سہولت کار کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔
واضح رہے کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھما کے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔