Time 16 مارچ ، 2023
پاکستان

قانون ہر قیمت پر نافذ ہوگا، عدالت کو بتا دینگے کوئی نوگو ایریا نہیں: آئی جی پنجاب

ہرگز نہ سمجھا جائے کہ پولیس، پولیس کے سامنے ہے، قطعی ایسی صورتحال نہیں کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے: عثمان انور/ فائل فوٹو
ہرگز نہ سمجھا جائے کہ پولیس، پولیس کے سامنے ہے، قطعی ایسی صورتحال نہیں کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے: عثمان انور/ فائل فوٹو

لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہےکہ قانون ہر قیمت پر نافذ ہوگا اور عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نو گو  ایریا نہیں رہے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون ہر قیمت پر نافذ کیا جائے گا، ہرگز نہ سمجھا جائے کہ پولیس، پولیس کے سامنے ہے، قطعی ایسی صورتحال نہیں کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، غلیل سے پتھر مارے گئے، اس کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جج صاحب کے حکم کے مطابق میٹنگ ہوگی اور قانون کے مطابق بات ہوگی، ان کے اعتراضات بھی دیکھیں گے،کل عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نوگو ایریا نہیں رہے گا۔


مزید خبریں :