20 دسمبر ، 2012
کراچی…سہراب گوٹھ کے قریب پولیس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت لواحقین نے کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں مبینہ ملزمان کی شناخت لواحقین نے کرلی۔ ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت ستار افغانی جبکہ دوسرے کی شناخت آغا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم ستار افغانی کے پڑوسی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ستار افغانی کپڑے کا تاجر تھا جبکہ آغا محمد اس کا دوست تھا۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شخص ستار پولیس کو سات مقدمات میں مطلوب تھا اور ستار افغانی کے خلاف پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے ایس ایس پی راوٴ انور پر حملہ کرنے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق ستار افغانی کے خلاف 2007 سے مقدمات درج تھے جن میں یہ مفرور تھا جبکہ ستار افغانی کے ساتھ ہلاک ہونے والے آغا محمد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔