20 دسمبر ، 2012
گھوٹکی…گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی جس سے آٹھ خواتین سمیت بیس مسافر زخمی ہو گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ پر رحیم یار خان سے سکھر جانے والی مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی جس سے آٹھ خواتین سمیت بیس مسافر زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے حادثے کی وجہ قومی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث دو طرفہ ٹریفک ایک ہی ٹریک پر چل رہی تھی