پاکستان
20 دسمبر ، 2012

خیرپور پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

خیرپور پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

خیرپور…خیرپور پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے جنوبی وزیرستان سے کراچی جانے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ڈی آئی جی سکھر امیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گمبٹ کے قریب ایک کار کی تلاشی لی۔ کار سے 16راکٹ لانچر ،26دھماکا خیزمواد ،12عدد ڈیٹو نیٹر، دو کلاشنکوف ، 400 مختلف بور کی گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے تین دہشت گردوں فاروق، مسعود اور ذیشان کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں نے بتایا کہ وہ یہ اسلحہ تخریب کاری کے لئے وزیرستان سے کراچی لے جارہے تھے۔ انہیں یہ اسلحہ کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں کسی بلوچ نامی شخص کو دینا تھا۔

مزید خبریں :