20 دسمبر ، 2012
لاہور…لاہورمیں سی این جی اسٹیشنزمعمول کی تین روزہ بندش کے بعدآج صبح 6 بجے کھول دیئے گئے لیکن گیس کی عدم فراہمی کی صورتحال جوں کی توں ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے بیشتر اسٹیشن بند رہے،تاہم جو چند اسٹیشن کھلے ان پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی نظر آئیں۔لاہورمیں سی این جی اسٹیشنز نے 3روزہ ہفتہ وار بندش کے بعدآج صبح 6 بجے صارفین کو گیس کی سپلائی شروع کر دی،لیکن جن فلنگ سٹیشنوں پر سی این جی دستیاب ہے، وہاں گھنٹوں سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور صارفین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں،گاڑی مالکان اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن دونوں کو کوستے رہے۔اوگرا کے ساتھ قیمتوں کا فارمولاطے نہ پانے کے باعث سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے،جس کے سبب شہرمیں بیشترسی این جی اسٹیشن بند پڑے ہیں۔