20 دسمبر ، 2012
اسلام آباد … ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد میں کراچی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریری موٴقف سے ہٹ کر کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دباوٴ میں آکر اپنے موٴقف سے پسپائی اختیار کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔