20 دسمبر ، 2012
اسلام آباد… حکومت نے ن لیگ اور ایم کیو ایم کی بھرپور مخالفت کے باوجود قومی اسمبلی میں فیئر ٹرائل بل پیش کردیا، شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ وفاقی وزیرقانونی فاروق ایچ نائیک نے قومی اسمبلی میں فیئر ٹرائل بل پیش کردیا، مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ نے بل کی مخالفت کی تھی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے فیئر ٹرائل بل میں 33 ترامیم پیش کی گئی تھیں، چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہماری 30 ترامیم سے اتفاق کیا ۔ قومی اسمبلی میں فیئر ٹرائل بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔