سیلانی ویلفیئر کے تحت ایوارڈ کی تقریب، صدر پاکستان اور گورنر سندھ کی شرکت

فوٹو: سیلانی ولیفیئر
فوٹو: سیلانی ولیفیئر

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت آئی ٹی سرٹیفیکیشن و پیٹرن ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی تھے جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرومیثی نے خصوصی شرکت کی۔ 

سیلانی کی جانب سے ملک بھر میں انسانی خدمت انجام دینے والے افراد کو بھی تعریفی شیلڈز پیش کر کے سراہا گیا۔

تقریب میں قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی نے  پاکستان بھر میں جاری فلاحی خدمات کی تعریف کی۔

قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی کو ‘بیسٹ ڈپلومیٹ’ برائے فلاحی خدمات کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

زلزلے، سیلاب اور کورونا سمیت مختلف قدرتی آفات میں بخیت عتیق الرومیثی کی طویل خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

قونصل جنرل یو اے ای کو تقریب میں شریک طلبہ کے سامنے رول ماڈل بنا کر پیش کیا گیا،طلبہ نے قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی کی پاکستانیوں سے محبت اور انسانی خدمت کو سراہا۔

مزید خبریں :