20 دسمبر ، 2012
اسلام آباد … چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہاہے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، تاہم اس معاملے پر ایم کیو ایم کے اعتراضات اب بھی برقرار ہیں جبکہ دیگر جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں کراچی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں 10 سے زائد سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا اور اس کیلئے قانون کو مد نظر رکھاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے اعتراض بدستور برقرار ہیں۔