کھیل
Time 24 مارچ ، 2023

بابر اعظم رمضان ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

اپنی پریس کانفرنس کے دوران سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بابراعظم، شاداب خان، اسامہ میر اور احسان اللہ سمیت دیگر کھلاڑی رمضان ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے — فوٹو: فائل
اپنی پریس کانفرنس کے دوران سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بابراعظم، شاداب خان، اسامہ میر اور احسان اللہ سمیت دیگر کھلاڑی رمضان ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے — فوٹو: فائل

 قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک باقاعدہ رمضان ٹورنامنٹ کرایا جارہا ہے، اس ٹورنامنٹ سے پاکستان کو نئے کھلاڑی ملیں گے۔

لاہور میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہر ٹیم میں 2 بین الاقوامی کھلاڑی کھیلیں گے۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بابراعظم، شاداب خان، اسامہ میر، احسان اللہ، اعظم خان، عثمان قادر، عمر اکمل، احسن علی اور عابد علی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :