کراچی میں ماہر تعلیم کے قتل میں لڑکی بھی ملوث نکلی، دو ملزم گرفتار

ماہر تعلیم خالد رضا کو 26 فروری 2023 کی رات گلستان جوہر میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا. فوٹو فائل
ماہر تعلیم خالد رضا کو 26 فروری 2023 کی رات گلستان جوہر میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا. فوٹو فائل

کراچی میں ماہر  تعلیم خالد رضا کے قتل میں لڑکی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ حساس ادارے نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں ایک لڑکی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جو قتل کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ 

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خالد رضا کے قتل میں بھی اجرتی ٹارگٹ کلرز کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، حساس ادارے کی کارروائی میں زیر حراست خاتون سمیت دو ملزمان مقتول خالد رضا کی نگرانی اور ریکی میں ملوث رہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکی کا ٹاسک مکمل ہونے پر طے شدہ اجرت کی رقم ان کے موبائل فون اکاؤنٹ میں فراہم کی گئی، ملزمان نے مقتول کے گھر کی ویڈیوز اور گھر آنے جانے کے اوقات کار کی تفصیلات فراہم کیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے یہ تفصیلات ری کور کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ماہر تعلیم خالد رضا کو 26 فروری 2023 کی رات گلستان جوہر میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :