پاکستان
21 دسمبر ، 2012

پرویز الٰہی کی کرپشن لوگ آج تک نہیں بھولے ،رانا ثااللہ

پرویز الٰہی کی کرپشن لوگ آج تک نہیں بھولے ،رانا ثااللہ

لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی درست کہتے ہیں کہ پنجاب کے لوگ اْن کی کرپشن کو آج تک نہیں بھولے،انکے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ چودھری پرویز الٰہی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مشرف کو دس بار باوردی منتخب کرانے کا نعرہ لگانے والے پر ویز الٰہی یہ بھی بتائیں کہ اب کن شرائط پر زرداری کے نائب بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے کھنڈرات بھی عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

مزید خبریں :