پاکستان
21 دسمبر ، 2012

بلوچستان کا بحران آئینی کم عدالتی زیادہ ہے ، حافظ حسین احمد

بلوچستان کا بحران آئینی کم عدالتی زیادہ ہے ، حافظ حسین احمد

کوئٹہ…ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان کا بحران آئینی کم عدالتی زیادہ ہے ،سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کے بارے میں جو عبوری حکم جاری کیا اس پر عملدر آمد کراناصوبائی حکومت کا کام نہیں بلکہ وفاقی حکومت کا ہے۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ کام نہیں کہ وہ حکومت یا اسمبلی ختم کر دے اور اسی طرح اسپیکر کا بھی یہ کام نہیں کہ وہ حکومت یا اسمبلی ختم کرے تاہم وہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی پاسداری کر رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کے بارے میں کچھ نہیں کہا بلکہ حکومت کے بارے میں کہا ہے انہوں نے کہا سپریم کورٹ کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے اگر انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا گورنر بلوچستان بھی کہہ چکے ہیں کہ یہاں کوئی آئینی بحران نہیں ہے انہوں نے کہا نوے دن کیلئے اگر کوئی آتا ہے تو اس کا مطلب نوے دن نہیں ہوتا اس میں ٹیسٹ ٹیوب بحران پیدا کر دیاجاتا ہے اور وہ لمبا ہو جاتا ہے انہوں نے کہا ایسا لگ رہا ہے کہ سازش ہو رہی ہے کہ عام انتخابات ملتوی ہو جائیں۔

مزید خبریں :