پاکستان
21 دسمبر ، 2012

مظفر گڑھ : رشتے کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، تین افراد کو قتل

مظفر گڑھ : رشتے کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، تین افراد کو قتل

مظفر گڑھ …مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا۔تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میل ہزارکے رہائشی سرفراز نے تین سال قبل سرگودھا کی رہائشی شازیہ بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔اس شادی پر شازیہ کے گھر والے ناراض تھے۔گزشتہ روز شازیہ کے گھر والوں نے اُس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے شازیہ،اس کی سوتیلی بیٹی اور بیٹا عائشہ اور آصف کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :