کھیل
Time 28 مارچ ، 2023

حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا__فوٹو: ٹوئٹر
اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا__فوٹو: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جب کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

اب اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا۔

حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔

مزید خبریں :